Thursday, June 28, 2018

جسے اپنا رہبر (مرشد)مان لو اس کی پیروی کرو ایک دن ضرور کامیاب ہو جاؤ گے۔

ایک چیونٹی کے دل میں بیت اللہ کی زیارت کا شوق پیدا ہوا لیکن ساتھ ہی اپنے کمزور ہونے کا احساس ،راستے کی تکالیف ، ہواؤں کا چلنا ، زمین کی جنبش ،سمندر کے طوفان ، موجوں کے تھپیڑے اور نہ جانے کیا کیا تکالیف اس کی نظروں کے سامنے آئیں جن سے وہ غمگین ہوگئی ـ اچانک ایک روز حرم شریف کے ایک کبوتر پر اسکی نظر پڑی ،یہ دیکھ کر اس کے غمگین اورمردہ دل کو تسلی ہوئی ،خدا کا شکرادا کیا اوردوڑ کر اس کے پاؤں سے چمٹ گئی اور مقصد ظاہر کیا کبوتر نے ہدایت کی دیکھنا اے چیونٹی ! میرے پاؤں کو مضبوطی سے پکڑے رکھنا کیونکہ راستہ بہت خطرناک ہے اگر مجھے چھوڑ دیا (پاؤں چھوڑ دیئے) تو پاش پاش ہوجاؤگی ـ چنانچہ چیونٹی نے اپنے راہبر (کبوتر ) کے پاؤں مضبوطی سے پکڑ لیے اس کی ہدایت پر عمل کرتی رہی اور منزل مقصود پر پہنچ گئی ـ
سالک کو بھی چاہیئے کہ جسکے ساتھ نسبت ہوجائے اور جسے وہ اپنا راہبر ( مرشد ) تسلیم کرلے پھر اس پر کسی بھی قسم کا اعتراض اور کوئی شک کئے بغیر اسکی پیروی کرتا چلا جائے اور استقامت اختیار کرے ـ انشاء اللہ وہ بھی ایک دن ضرور اپنی منزل مقصود پر پہنچ جائے گا ـ
 مثنوی معنوی ـ مولا روم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

No comments:

Post a Comment