Saturday, June 30, 2018

قرآن مجید کی خوبیاں۔۔۔۔۔

قرآن مجید میں بے شمار خوبیاں ہیں۔چند ایک درج ذیل ہیں:
(1) قرآن مجید سچی کتاب ہے۔ دعوت اور پیغام بھی سچا ہے اور دلائل انتہائی مضبوط اور تضاد سے پاک ہیں۔
(2) قرآن مجید نے افراد اور اقوام کی کامیابی کی ضمانت دی ہے۔ قرآن مجید ایک کتاب انقلاب اور دلوں کو متحرک کرنے والی کتاب ہے۔
(3) قرآن مجید تربیت اور تزکیہ نفس کرنے والی کتاب ہے۔اس کی تلاوت سے دلوں میں خشوع اور عزم و یقین پیدا ہوتا ہے۔
(4) قرآن مجید معجز کتاب ہے۔ کوئی آج تک اس کی نظیر پیش نہیں کر سکا اور نہ ہی قیامت تک کر سکے گا۔


برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کجیئے تاکہ یہ میسیج ہر ایک تک پہنچ سکے۔
جزاک اللہ خیرا

No comments:

Post a Comment