کھلا ہے سبھی کےلیےبابِ رحمت وہاں کوئی رتبےمیں ادنیٰ نہ عالی
مرادوں سےدامن نہیں کوئی خالی، قطاریں لگائےکھڑے ہیں سوالی
میں پہلےپہل جب مدینےگیا تھا، تو تھی دل کی حالت تڑپ جانےوالی
وہ دوبارہ سچ مچ مرے سامنے تھا، ابھی تک تصور تھا جس کا خیالی
جو اک ہاتھ سےدل سنبھالےہوئےتھا، تو تھی دوسرے ہاتھ میں سبز جالی
دعا کے لیے ہاتھ اٹھتےتو کیسے، نہ یہ ہاتھ خالی نہ وہ ہاتھ خالی
جو پوچھا ہےتم نے، کہ میں نذر کرنے، کو کیا لےگیا تھا، تو تفصیل سن لو
تھا نعتوں کا اک ہار اشکوں کےموتی، درودوں کا گجرا، سلاموں کی ڈالی

No comments:
Post a Comment